کوئٹہ(خلیل احمد)بلوچستان اورسندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر سنگین ہو گیا ہے ،جس کے باعث بلوچستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی،خریف کی فصلوں کومناسب پانی نہ ملنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔اوچ کینال، پٹ فیڈر کینال اور منوتھی کینال میں پانی کی سطح خطرناک حد کو پہنچ گئی ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری بھی بوند بوند کو ترس گئے ۔ نصیر آباد میں لوگ جوہڑوں اور تالابوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم اور معاہدے کے خلاف ورزی پر محکمہ اریگیشن بلوچستان نے سندھ کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔