کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جمال مندوخیل 4اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔ بلوچستان ہائی کورٹ کی موجود ہ چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کے سبکدوش ہونے کے بعد ان کی جگہ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جمال مندوخیل چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے ، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نئے چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیں گے ۔