کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے بھتہ نہ دینے پر ایک مزدورکوگولی مارکر زخمی کردیا جبکہ 8 کو اغوا کرلیا ہے ۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ سے متصل پاک ایران سرحدی علاقہ دشتک زاعمران میں کچھ مزدورٹریکر کی مدد سے سڑک بنانے کاکام کررہے تھے کہ چند مسلح افراد نے آکر ان سے بھتہ مانگا ،جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اس دوران فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ مسلح گروہ نے 8مزدوروں کواغوا کرلیا۔مغویوں کا تعلق تمپ اور مند سے ہے ۔ زخمی کوامداد کیلئے تربت منتقل کردیاگیا ہے ۔