کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ اکبربگٹی کی 13ویں برسی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منائی گئی ۔ان کے بیٹے جمیل اکبربگٹی کے گھر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیاگیا جبکہ پارٹی سیکرٹریٹ میں شازین بگٹی نے فاتحہ خوانی کی اورتعزیتی ریفرنس ہوا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دعائیہ تقاریب ہوئیں جن میں پارٹی کے ضلع عہدیداروں اور بہی خواہوں نے مرحوم کی زندگی اور اقدامات پرروشنی ڈالی جبکہ سکرٹریٹ سمیت تمام پارٹی دفاتر میں پارٹی پرچم سرنگوں رہا اورسیاہ پرچم لہرائے گئے ۔