کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو دوبارہ شرو ع کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، منصوبہ بند ہونے سے سینکڑوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں،حکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبہ کودوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں، حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے چین سمیت مختلف ممالک کے مائننگ کمپنیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس ہارنے کے ذمہ دار سابقہ حکومت ہے ، حکومت پر عائد جرمانے کو کم کرنے کی کوشش کریں گے ۔