کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے سینٹ کی خالی جنرل نشست پر بلوچستان عوام پارٹی کے منظور احمد کاکڑ کامیاب ہوگئے ۔ منظور احمد کاکڑ، اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 امیدوار مدمقابل تھے ۔ صوبائی اسمبلی کے اراکین نے سینٹ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پریذائیڈنگ افسر کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان نے انجام دئیے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ نے 38 اور غلام نبی مری نے 23 ووٹ حاصل کئے ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد حنیف نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ گنتی کے دوران ایک ووٹ مسترد قرار دیا گیا۔سینٹ کی جنرل نشست سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔