کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا 15ارکان پر مشتمل کابینہ ہوگی جس میں 12وزیر اور 3مشیر شامل ہونگے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر جام کمال اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے درمیان حکومت سازی اور وزارتوں کے حوالے اہم ملاقات ہوگئی ذرائع کے مطابق بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزراتوں کے حوالے سے فامولہ طے پا گیا ہے کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں 12وزیر اور تین مشیر شامل ہونگے ، فارمولے کے تحت 5وزاتیں بلوچستان عوامی پارٹی ،2وزراتیں پاکستان تحریک انصاف،2وزاتیں بی اے پی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان ،جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک وزرات ملے گی۔ ذرائع کے مطابق3مشیروں کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا وفاق میں بلوچستان عوامی پارٹی کو تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے میں 1وزات ملنے کا امکان ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر نامزد وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے ددرمیان حکومت سازی اور مخلوط حکومت میں وزراتوں سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں نامزد اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو، سینیٹر انوارلحق کاکڑ، حاجی محمد خان اوتمانخیل، نورمحمد دمڑ، ظہور بلیدی، میرضیاء لانگو،سابق صوبائی وزیرعامررند، رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سردارصالح بھوتانی، مبین خان خلجی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔ ملاقات میں مخلوط حکومت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تمام معاملات کو افہام تفہیم کے زریعے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔