کوئٹہ(این این آئی)ن لیگ کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی بنیاد پر حل ہونا چاہئے بی این پی کے رہنما رؤف مینگل سے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بلوچ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے سابق حکومتوں نے بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔ روف مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال جوں کی توں ہے صوبے کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلوچ لاپتہ افراد کامسئلہ جتنی جلد حل ہو بہتر ہے ، حکومت صوبے کے مسائل دیگر اہم معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے ، بلوچستان کے مسائل کے حل میں صوبے کے عوام اور بی این پی کے موقف کی تائید کرتے رہیں گے ۔