کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم جمیل بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو منشیات سے پاک صوبہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلیلی چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی کر کے دوران چیکنگ گاڑی سے 110کلو چرس 5کلو مارفین اور 2کلو افیون برآمد کر لی کارروائی کے دوران گاڑی کا ڈرائیور موقع پا کر فرار ہوگیا کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں 6کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم جمیل بلوچ نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ کسٹم نے صوبے سے منشیات کی سمگلنگ کی خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کارروائی کافیصلہ کیا ہے اوراسی ضمن میں خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ کارروائی کی گئی جس سے منشیات کے ایک بڑی کھیپ کسٹم حکام کے ہاتھ لگی ہے ۔