کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کے رکن اکرم درانی نے نیب سے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان ہائیکورٹ سے 15 روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کرلی، جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس حمیداللہ بلوچ پرمشتمل بینچ نے اکرم درانی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی اور 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض15روزکیلئے حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔