کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+خ ن) بلوچستان کی 11رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے ۔ نگران وزراسے گزشتہ روز گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری ،سیاسی و قبائلی عمائدین اور سینئر حکومتی افسران بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے والے نگران وزرا میں آغا عمربنگلزئی ، میر نوید کلمتی ،حافظ خلیل احمد،عنایت اﷲ کاسی ایڈووکیٹ، ملک خرم شہزاد ،فرازنہ بلوچ،عبدالسلام خان ،امام بخش بلوچ، منظور حسین قزلباش، نصراﷲ خلجی ،فیض کاکڑ شامل ہیں۔ وزرا کے قلمدان کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔