بھاگ/بولان (نامہ نگار ان)بلوچستان کے علاقے بھاگ میں ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ کر ٹریکٹر ٹرالی پر گرنے سے 4خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق خواتین میں در بی بی ،رقیہ، رابع اورصبیحہ شامل ہیں، حادثے کا شکارتمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے انتظامیہ نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان گندم کی کٹائی کے بعدگھر واپس جا رہا تھا ۔