کوئٹہ (کرائم رپورٹر) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد فراری آج بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 250سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں آج صبح ساڑھے 10 بجے تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ ،آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس صوبائی وزرا اور دیگر شخصیات بھی شریک ہونگی۔