کوئٹہ(نمائندہ 92نیوز)بلوچستان کے ساحلی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کے مغربی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی پاکستانی علاقے میں فائرنگ سے 26سالہ رامین گورگیج اور 25سالہ راشد بلوچ جاں بحق ہوگئے ۔