لندن( نیٹ نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ہرن اور بلی کی دوستی کی انوکھی ویڈیو شیئر کی۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں چہل قدمی کرتی ہوئی باہر نکلی تو دیکھا ایک ہرن میری بلی کو چاٹ رہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی بھی سکون سے ہرن کے پاس بیٹھی ہوئی ہے ،اس ویڈیو پر اب تک 1 ہزار 200 سے زائد صارفین کمنٹس کر چکے ہیں۔ بیشتر صارفین نے دونوں جانوروں کی دوستی کو پسند کیا جبکہ کچھ نے تو انسانوں کو اس سے سیکھنے کا مشور ہ بھی دیدیا۔