دی ہیگ(نیٹ نیوز)سمندری تنازعات کی سماعت کرنے والی بین الاقوامی عدالت نے روس سے یوکرائن کے فوجی اور جہاز فوری طور پر چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں روس کو حکم دیا ہے کہ وہ ان چوبیس سیلرز کے ساتھ ساتھ قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز وں کو بھی کییف حکومت کے حوالے کرے ۔