واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے آئندہ ہفتے پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کھیل جیسا ہوگا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منگل کو ہونے والا مباحثہ ایک میچ کی طرح ہوگا بس فرق یہ کہ اس میں جسمانی عمل کم ہوگا، امریکی صدر نے کہا جو بائیڈن ایک کمزور شخص ہیں، یاد رہے جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کی خاتون جج نروتھ بیڈر گِنسبرگ کی جگہ قدامت پسند ایمی کونی بیرٹ کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اسے جلد نامزد کر دیں گے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کیتھولک مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والی بیرٹ اسقاط حمل کی سخت مخالف ہیں اور وہ خود بھی سات بچوں کی ماں ہیں۔ بیرٹ کی نامزدگی کی صورت میں امریکی سپریم کورٹ کے نو ججوں میں قدامت پسندوں کی اکثریت اور زیادہ ہو جائے گی۔ ۔