فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی بار مختلف کیٹیگریز میں ملکی سطح پر ٹائٹل کے لئے پروفیشنل فائیٹس کا ایبٹ آباد میں انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کی ثانیہ مصطفیٰ نے 49 کلوگرام میں لائیٹ فلائی ویٹ میں مدمقابل بلوچستان کی خالدہ بی بی کو شکست دے کر ٹائٹل فائیٹ اپنے نام کی۔اسی طرح 55کلو گرام میں اسامہ امین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 60 کلو گرام میں شمس عباس نے بھی ٹائٹل فائیٹ جیت کر فیصل آباد اور پنجاب کا نام روشن کیا۔زنیرا حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،63.5 کلو گرام میں فرحان قریشی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان ایمچور باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) ناصر اعجاز اور پاکستان پروگرین کے سیکرٹری جنرل راشد منہاس کی اس کاوش کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہاگیا ہے اور آئندہ بھی ایسے ایونٹ کرانے کے اعلان کیا گیا۔