ڈھاکہ( سپورٹس ڈیسک ) ڈھاکہ میں کھیلے جانیوالے ون آف ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگز اور 106رنز سے شکست دی۔ زمبابوے کی اپنی پہلی اننگز میں265 جبکہ دوسری میں189رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے نعیم نے 152رنز کے عوض مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش نے زمبابوے کے پہلی اننگز کے 265رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 507رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ جس میں مشفیق الرحمن ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔