لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس ایند انڈسٹریز میں بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرز پر خودمختار ادارہ بنایا جائے ۔حکومت ایک خودمختار ٹیکس پالیسی بورڈ کی تشکیل کرے جو منسٹری آف فنانس کے ما تحت ہو اور اس بورڈ کا مقصد تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی ٹیکس پالیسی تشکیل دی جائے او لائحہ عمل اور طریقہ کار درست سمت کے لیے بورڈ کی سال میں چار میٹنگز ہو ں۔ میاں انجم نثار نے صنعت کاروں کے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ ایف بی آر کا سب سے بڑا کام حکومتی وصولیوں میں اضافہ ہونا چاہیے جس کے لئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے اور اس نظام میں کمی اور کوتاہیوں کو دور کیا جائے ۔ٹیکس ادائیگیاں اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو سادہ اور آسان فہم بنایا جائے ۔