اسلام آباد(اظہر جتوئی )وفاقی حکومت نے ملک بھر کی بنجر سرکاری زمینوں اور خالی پلاٹس کو قابل استعمال لانے کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں ان کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینیںویران اور بنجر پڑی ہوئی ہیں ،جن کا کوئی استعمال نہیں ہو رہا۔وفاقی حکومت نے ایسی زمینوں اور خالی پلاٹس کو قابل استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں 5 وزراء پر مشتمل کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جس نے تمام وزارتوں ،ڈویژنوں،اور ذیلی اداروں سے سرکاری زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ اس کو قابل استعمال لانے کیلئے لیز پر دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت زمینوں کی لیز سے حاصل رقم بیرونی قرضے اتارنے پر خرچ کر یگی۔اس حوالے سے جب وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں بھی اس کمیٹی کا ممبرہوں،انہوں نے تصدیق کی کہ ملک بھر سے سرکاری زمینوں اور خالی پلاٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ، ریکارڈ ملنے کے بعد شفاف طریقے سے ان کو لیز پر دینے کا عمل شروع ہوگا، جس کیلئے طریقہ کار بنایا جا رہا ہے ۔ سرکاری زمین