بالی(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں آسٹریلوی سیاح فیملی کے ساتھ ایک بندر نے موبائل فون کے ذریعے ماہر فوٹو گرافر کی طرح سیلفیاں لے کر سب کو دنگ کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک سیاح فیملی کو ایسے خوشگوار تجربے سے گزرنا پڑا جس نے نہ صرف سیاح کو فیملی کو حیران کر کے رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان تصاویر نے دھوم مچادی۔آسٹریلوی سیاح فیملی انڈونیشیا کے صحت افزا مقام جزیرہ بالی پہنچی جہاں انہوں نے یادگار لمحات گزارے اس دوران مقامی گائیڈ سیاح خاندان کے موبائل فون سے فیملی کی تصاویر بنا رہا تھا کہ ایک درخت پر جھولتے بندر نے موبائل فون لے لیا اور اپنے ہمراہ سیلفیاں لیں۔پہلے تو سیاح فیملی نے سمجھا کہ بندر موبائل لے جائے گا یا کہیں پھینک دے گا لیکن اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب بندر نے فیملی کے سامنے کھڑے ہو اپنے ہمراہ سیلفیاں لیں اور فون واپس کردیا۔سیاح اور گائیڈ نے بندر کی جانب سے سیلفی لینے پر انعام کے طور پر بندر کو مونگ پھلیاں اور کیلے کھلائے جسے دیکھ کر بندر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور وہ موبائل فون واپس کرکے چلتا بنا۔سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد نے یہاں بندروں کو سیاحوں کی پسند و ناپسند سے آشنا کردیا ہے ۔ وہ سیاحوں سے کھانا لینے کے لیے ایسے ایسے حربے استعمال کرنے لگے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔