لاہور (شوبزڈیسک) امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے ریمیک میں اداکار ول سمتھ ’جنی‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ول سمتھ کا ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ شروعات میں جنی کا کردار ادا کرنے پرخوفزدہ اور کافی پریشان تھے اور اس آفر سے انکار کرنے کا بھی سوچ رہے تھے کیونکہ روبن ولیمز نے اس کردار کو اتنا بخوبی ادا کیا کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش نہیں، تاہم اس کردار کو نبھانے کا ان کا تجربہ بے حد اچھا ثابت ہوا۔