بنکاک( ویب ڈیسک) خوبصورت اور رنگین چیزیں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں اور دنیا میں بہت سے لوگ رنگین چیزوں کے مداح ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی دنیا کے رنگین ترین کیفے کے بارے میں سنا ہے ؟ جی ہاں، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں دنیا کا رنگین ترین’ ’یونی کارن کیفے ‘‘ ہے جو کہ خاص طور پر یونی کارن کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس یونی کارن کیفے میں ہر چیز رنگین ہے جب کہ اس کیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کھانے کے لیے پیش کی جانے والی ہر چیز رنگین ہوتی ہے جس میں کیک، سپیگیٹی، وافلز اور مختلف رنگین کھانے بھی شامل ہیں لیکن لوگ اس بات کو ماننے پر تیار نہیں ہوتے لیکن جب دیکھتے ہیں کو اسے واقع دنیا کا رنگین کیفے تسلیم کر لیتے ہیں ۔ اس کیفے کو’ ’یونی کارن‘‘ کی تھیم پر بنایا گیا ہے ، یہی وجہ ہے اس کیفے میں ہر جگہ یونی کارن، رنگین وال پیپرز، رنگین تکیہ اور ہر ٹیبل پر کھلونے رکھے ہوئے ہیں۔ کیفے کے مالک اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کی کوئی اور شاخ نہیں ہے ، اس کیفے کے انسٹاگرام پیج پر ہر تصویر کے ساتھ ایک معلوماتی پیغام لکھا ہوا ہوتا ہے ۔