چٹاگانگ( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے محمد اللہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹرائنگولر سیریز کے چوتھے میچ میں زمبابوے کو 39رنز سے شکست دیدی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے ۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 136رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔