ڈھاکہ (آن لائن، نیٹ نیوز ) بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے آ پس میں ٹکرانے کے باعث 16 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک ٹرین چٹاگانگ اور دوسری ڈھاکہ جارہی تھی کہ اس دوران براہمن باریا کے مقام دونوں ہی ایک پٹڑی پر آمنے سا منے آ گئیں ۔ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب اکثر مسافر سو رہے تھے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ حادثے کی تحقیقات شر وع کر دی گئیں ہیں ۔