ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔حسینہ واجد نے مزید کہا کہ گو یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے ، اس قانون سے بیرون ملک سے بھارت جانے والوں کے ساتھ بھارت کے اندر بھی اقلیتوں کو پریشانی کا سامنا ہے ، مودی حکومت کو اس اہم معاملے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔