لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ17 سے 23 جنوری تک قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ کیمپ آج دوپہراڑھائی بجے سے شام 4بجے تک ہو گا جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کریں گے ۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ قذافی سٹیڈیم میں سوا دو بجے میڈیا ٹاک کریں گے ۔ ٹریننگ سیشن روازانہ سہ پہر کو ہو گا اور ہر روز کھلاڑی میڈیا ٹاک کریں گے ۔ ہفتہ کے روز سیشن دوپہر 1 بجے ہو گا ۔پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی اور پری سیریز پریس کانفرنس 23 جنوری کوقذافی سٹیڈیم میں کریں گے ۔