ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) لٹن داس کی شاندار سنچری اور شکیب الحسن کی 5 وکٹوں کی کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کو 155 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ہرارے سپورٹس کلب پر بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 276/9 سکور کیا۔ لٹن داس 102، عفیف حسین 45، محمود اللہ 33، مہدی حسن 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ لیوک جونگوے نے تین،وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 28.5 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شکیب الحسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لٹن داس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔