لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے جونیئرسلیکشن کمیٹی نے 37 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے طلب کرلیا ہے ۔ دوطرفہ سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے کراچی طلب کیا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں کے ٹرائل میچز 18 سے 22 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہیں گے ۔ٹرائلز کے لیے طلب کردہ کھلاڑی 20 ستمبر کو آرام کریں گے ۔چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اولین ترجیح ہے ۔