لاہور( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد سلیکشن کمیٹی بیٹھے گی اور ٹیسٹ سیریز کے لئے گرین شرٹس کے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔