کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت و مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑیشہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا کی ویکسین درآمد کرے ،جب تک ویکسین نہیں آتی ماسک ہی ویکسین ہے ، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔