سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے بچوں کے لیے ملیریا کی نئی دوا ’ٹیفینوکوئن‘ (Tafenoquine) منظور کرلی ہے جبکہ دیگر 9 ممالک اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے اس کی منظوری کے لیے بھی درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ 2 سے 6 سال کے بچوں کو ٹیفینوکوئن کی 50 ملی گرام والی ایک خوراک، ملیریا کی موجودہ دوا ’کلوروکوئن‘ کے ساتھ دینے پر ان میں سے 95 فیصد بچوں کو ملیریا سے طویل مدتی تحفظ حاصل ہوا۔