مکرمی! میرا تعلق تحصیل بوریوالہ کے ایک نواحی قصبے دیوان صاحب سے ہے جو بوریوالہ سے 20 کلو میٹر اور وہاڑی سے 55 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے کسی بھی کام کے سلسلے میں میلوں سفر طے کر کے وہاڑی جانا پڑتا ہے حال ہی میں جب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان ہوا تو ساتھ ہی پانچ نئے اضلاع بنانے کا بھی فیصلہ ہوا اس فہرست میں بورے والہ کا نام بھی شامل تھا لیکن بعد میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر نکال دیا گیا۔ بورے والہ ضلع وہاڑی کی سب سے بڑی تحصیل ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا چونتیسواں بڑا شہر ہے جبکہ وہاڑی جو ضلع کا درجہ رکھتا ہے وہ 62 نمبر پر ہے ۔بوریوالہ کو سٹی آف اسپورٹس اور سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز حاصل ہے۔ ملتان بورڈ کی پیچھتر فیصد سے زائد پوزیشنز بوریوالہ کے طلبا و طالبات حاصل کرتے ہیں۔ بورے والہ کی سرزمین نے تاریخ کے بڑے بڑے نام پیدا کیے بوریوالہ تحصیل کو ضلع بنانے کی لیے جو شرئط درکار ہیں وہ ان سب پر پورا اترتا ہے بوریوالہ میں تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹیز بھی موجود ہیں بورے والہ کی تمام سیاسی جماعتیں ، ڈاکٹرز ، وکلا اور سول سوسائٹی تمام ایک پیج پر موجود ہیں لہذا بوریوالہ کے عوام کی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے اور بوریوالہ کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے۔ (عمیر ندیم جٹ ، بوریوالہ)