لاہور(کلچرل رپورٹر)آرٹس کونسل بہاول پورٹیلنٹ نظرانداز، ٹیلنٹ ہنٹ میں شرکت کی پرفارم کیا مگرمجھے نظر انداز کرکے اپنے منظورنظرافرادکونوازاگیا۔ ان خیالات کااظہار گلوکارہ گل نازبانوجٹی نے کمشنر بہاول پورکودی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کیا،انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں گلناز بانو (جٹی بہاولپور کی) فوک گلوکارہ اور صوفی گلوکارہ ہوں اورمیں مختلف زبانوں میں گلوکاری کرتی ہوں ،پاکستان کے لیے بیرون ملک پرفارم کیا ہے ۔میں نے کئی بار بہاولپور آرٹس کونسل سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے مجھے نظر انداز کیا اور ان کے زیر اہتمام کسی بھی شو میں مجھے سپانسر نہیں کیا۔ وہ صرف چند منتخب افراد کو سپانسر کرتے ہیں اور دوسرے ٹیلنٹ کو نظرانداز کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے سی ایم ٹیلنٹ ہنٹ 2022 کے لیے درخواست دی ہے اور اس ایونٹ میں شرکت کی ہے ۔ میری پرفارمنس کے بعد جب انہوں نے رزلٹ کا اعلان کیا تو مجھے یکسر انکار کر دیا اس دوران میں نے جیوری اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔