لندن (نیٹ نیوز) مقامی قصبے کی میئر شیلا اویکس جنہوں نے کہا تھا کہ بورس جانسن کورونا وائرس کے مستحق ہیں کو ملازمت اور مقامی لیبر پارٹی سے نکال دیا گیا ، ڈربی شائر کے قصبے ہینور کی میئر شیلا اوکس نے جانسن کو بدترین برطانوی وزیر اعظم بھی کہا تھا، انہوں نے اپنے کمنٹس فیس بک پر دیئے تھے ، بعد میں انہوں نے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ غصے میں تھیں اس لئے بغیر کچھ سوچے سمجھے انہوں نے ایسالکھ دیا لیکن ان کی لا فرم نے معافی کو رد کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے نکال دیا ۔