لندن (نیٹ نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک انفراسٹرکچر انقلاب لانے کا عزم ظاہر کیا ہے جس سے برطانیہ کو کورونا لاک ڈاؤن کی معاشی تباہی سے نکلنے میں مدد ملے گی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملازمتیں دینے کا ایک اچھا پروگرام ہے کیونکہ اس انفراسٹرکچر انقلاب سے ہمیں نوکریاں ملیں گی جس کی اس قوم کو ضرورت ہے ،اس انقلاب سے ہمیں حکومت کی اس ناکامی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جو کہ اتنے زیادہ گھر تعمیر نہیں کر سکی ۔