بورے والا(تحصیل رپورٹر)تھانہ فتح شاہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،چند روز قبل قتل ہونے والے شخص فیصل اقبال کا قتل اسکی بیوی کے آشنا نے کیا،بیوی بھی ملوث نکلی،دونوں گرفتار،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں رحیم شاہ میں شادی شدہ نوجوان فیصل اقبال کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے اسکی نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی جسکا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا پولیس نے مقتول کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے اسکی بیوی صوفیہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اسکے کہنے پر اسکے آشنا عاشق حسین نے راستے سے ہٹانے کیلئے رات کو گھر واپس جاتے ہوئے قتل کر دیا تھا پولیس نے بیوی اور اسکے آشنا کو گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائی شروع کر دی دونوں نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کر لیا ہے ۔