بورے والا (تحصیل رپورٹر) پنجاب بھر میں گندم کی خریداری کے عمل کو چیک کر نے کے لئے صوبائی سیکرٹری خوراک پنجاب نسیم صادق مختلف شہروں میں اچانک دورے کئے اسی سلسلہ میں گذشتہ روز خریداری مراکز، (481ای بی) محکمہ خوراک کے پی آر سنٹر بورے والا کا دورہ کیا پی آر سنٹر بورے والا کے غلہ گودام کا مین گیٹ کھلواکر اندر داخل ہوگئے ان کے ہمراہ صرف انکا ڈرائیور تھا، ان کی آمد پر انچارج پی آر سنٹر محمد ارشد غوری بھی اپنے آفس سے وہاں پر پہنچ گئے ، سیکرٹری فوڈ پنجاب نسیم صادق نے گندم کے گوداموں میں جا کر سٹاک کی گئی گندم کی بوریوں کو چیک کیا جبکہ وہاں پر خرید کی گئی ٹریکٹر ٹرالیوں پر لوڈگندم کے معیار اور نمی کے تناسب کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔جبکہ اس موقع پر موجودگندم فروخت کرنے والے کسانوں اور زمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری خوراک نے کہا کہ اگر انہیں کوئی مسئلہ یا شکایت ہے تو بتائیں ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری خوراک نے کہاکہ کہ جس محکمہ خوراک آپ سے بھرپور تعاون کر رہا ہے اسی آپ بھی صاف ستھری اور معیاری گندم فراہم کریں کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے وہاڑی میں بھی اڈہ پپلی پر محکمہ خوراک کے سنٹر اور پی آر سنٹر وہاڑی کا دورہ کیا۔