کوئٹہ(92نیوزرپورٹ)بلوچستان میں حکمران جماعت بی اے پی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے ۔قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جام کمال اچھے انسان ہیں لیکن اچھے وزیراعلیٰثابت نہیں ہوسکے ، وزیراعلی ٰکی کارکردگی سے مطمئن نہیں،ڈیڑھ سال تک خاموش رہا لیکن حکومت کی بہتری نظر نہیں آئی،پارٹی کو ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دیں گے ،بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ۔