سکرے ( نیٹ نیوز) بولیویا میں ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں اور دیگر پراسرار جانور اپنے گھروں کی دیواروں پر تعمیر کئے جس پر مقامی افراد خوف کھانے لگے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شاید اس گھر میں جادوئی اور شیطانی عمل بھی ہوتے ہیں۔یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے جو بلندی پر واقع ہے ۔ اس حوالے سے ڈیوڈ نے کہا ہے کہ اس کا شیطانی عمل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ یہاں آنے والے سیاحوں کو ہسپانوی نوآبادیاتی مظالم دکھانا چاہتے تھے ۔ ان کے مطابق مجسمے اچھائی کی علامت ہیں ناکہ کسی شیطانی عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔