مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی باؤلرز کی ویڈیوز دیکھیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی حوصلہ افزائی کیلئے چیمپینز ٹرافی 2017ئکے فائنل میں پاکستان کی جیت اور باؤلرز کے ویڈیو کلپس دیکھے ۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے اس بیان کو ٹرینٹ بولٹ کیساتھ منصوب کیا جا رہا ہے تاہم ان کے گفتگو کی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آ سکی ۔