لاپاز،جکارتہ(این این آئی)بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ،تین افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریائوں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں کئی مکانات بہہ گئے ۔مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ، پرو اور بولیویا میں حکام نے ایمرجنسی نافذکر دی ہے ۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آنے کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کیمپنگ ٹرپ پر جانیوالے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 2 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے ۔