لندن(ویب ڈیسک) ایک نئی سائنسی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچوں کو پھلوں کا تازہ رس پینے کو دیا جائے تو اس سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔امریکی کالج آف نیوٹریشن کے جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق بچوں کے ایک ماہر رابرٹ ڈی مرے نے بچوں میں 100 فیصد خالص جوس کے اثرات پر تحقیق کی ہے ۔ اس سے قبل بعض غذائی ماہرین کا خیال تھا کہ بچوں کے لیے پھلوں کا رس مفید نہیں ہوتا جس سے بچوں کا وزن بڑھ سکتا ہے یا پھراس سے وہ ذیابیطس کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔