مکرمی !پاکستان میں سب سے زیادہ بچوں کا استحصال ہورہا ہے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات روز رپورٹ ہو رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال میں 1329 بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے تیرہ بچوں کو درندگی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا صرف لاہور میں ہی 220 معصوم بچوں سے درندگی کے واقعات سامنے آئے ایسے روح فرسا مناظر کی روک تھام کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا ہو گا حکومت اور این جی اوز کو آنکھیں کھولنا ہو گئی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک بھر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پابند کرے بلکہ قانون بنائے کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں دو لاوارث غریب نادار بچوں کی کفالت کریں گے ان کو مفت تعلیم کتابیں کپڑے یونیفارم مہیا کریں گئے اگر اس تجویز پر عمل درآمد ہو جائے تو کسی حد بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔اور تعلیمی اداروں مین بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف قانوں کر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ (ذوالفقار قائم خانی )