مکرمی ! کوروناسے تقریبا تمام بچے تعلیم سے بالکل لاتعلق ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا,ٹی وی جیسی برائیوں سے جڑ رہے ہیں لیکن افسوس یہ کہ پاکستان میں کوئی بھی چینل بچوں کے لئے نہیں ہے۔بچے ڈراموں اورفلموں سے وہ سب سیکھ رہے ہیں جو ان کیلئے ایک مخصوص عمر سے پہلے سیکھنا ناقص ہے۔وہ وقت سے پہلے بڑے ہو رہے ہیں۔معصومیت اور شرافت جیسی خوبیاں ختم ہوتی جا رہیں ہیں۔ان سب برائیوں کو روکنے کے لئے والدین کو چاہیے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں انہیں وقت دیں۔انہیں اخلاقیات وآداب ,اچھے برے میں تمیز کرناسیکھائیں۔معاشرے کی اچھائی برائی سے آگاہ کرائیںان کے لئے کیا مفید ہے کیا ناقص ہے انہیں بتائیں۔یہ کام ایک ماں احسن طریقے سے سر انجام دے سکتی ہے کیوں کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ (رمشہ بخش)