سائو پائولو(ویب ڈیسک) کینسر کی ایک ہی بیماری کے کئی رخ ہوتے ہیں اور اسی طرح بچوں کے دماغ میں بننے والی سرطانی رسولیوں کو کئی اقسام میں بانٹا جاسکتا ہے ۔ اب برازیل کے ماہرین نے سستا اور قابلِ اعتبار طریقہ وضع کیا ہے جس کے تحت معالجین کو مختلف سرطانی رسولیوں کی شناخت و علاج میں بہت آسانی ہوسکتی ہے ۔یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو کے میڈیکل اسکول سے وابستہ ماہرِ جینیات گسٹافو ایلن کاسٹرو کروزیرو کہتے ہیں کہ ان کا بنایا ہوا طریقہ کم خرچ اور تیزرفتار ہے ۔