لندن(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بچوں میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانے اور پڑھنے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے ۔بچے عمومی طور پر مطالعے سے جلد ہی اکتا جاتے ہیں ایسے میں بہت ضروری ہے کہ کم عمری سے ہی بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا کی جائے ۔ اس ضرورت کو انٹرنیٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ گوگل نے بھی محسوس کیا اور موجودہ لاک ڈاؤن کو طلبا کیلئے مفید بنانے کیلئے ایک نئی ایپلی کیشن ’’ Read Along‘‘ متعارف کرادی۔