لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر اوکاڑہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کا ہسپتال میں طبی معائنہ کرا لیا گیا، ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد بچوں کو مکمل تندرست اور صحت مند قرار دے دیا، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بچوں کو سکول داخل کرایا جائے گا، واضح رہے ہفتہ کے روز چچا کی جانب سے 3 بچوں کو لٹکا کر اور ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔