کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں کتے کے کاٹے کی 13 ہزار ویکسین موجود ہیں، انہوں نے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کوروکیں کہ وہ کتوں کو نہ چھیڑیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہاکہ حسنین کو 6، 7 کتوں کاکاٹنا، واقعہ افسوسناک ہے ۔ بچہ این آئی سی ایچ کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے ۔کتوں نے حسنین کو منہ پرکاٹا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کل بچے کا دوبارہ معائنہ کریں گے ، بچے کی سرجری مرحلہ وار ہوگی۔ کوشش ہے کہ انفیکشن نہ ہو۔ کتوں نے حسنین کے منہ پر بری طرح کاٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کتوں کو ویکسین دی جائے ، کتوں کی تعداد کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔